• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح ہوگیا ،افتتاحی تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2500افراد نے شرکت کی ہے۔دبئی شاہراہ پر بنایا جانے والا سوامی نارائن مندر 55ہزار مربع میٹر (14ایکڑ) پر مشتمل ہے ۔ اس مندر کی تعمیر کیلئے پتھر بھارتی علاقے راجھستان سے منگوائے گئے ہیں جنہیں تراشنے کے بعد عمارت کی شکل میں جوڑا گیا ہے۔تقریب میں برداشت کا سال منانے کے آغاز کیلئے شیخ زید کی تصویر کی رونمائی بھی کی گئی۔یواے ای میں قائم اس مندر کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا اور ابوظہبی حکومت نے 2015 میں اس کے لیے زمین الاٹ کی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 12 فروری 2018 کو مندر کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس پر تیزی سے کام مکمل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین