• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اور آسٹریلوی جہاز بحری پریڈمیں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے جنگی بحری جہاز چینی بندرگاہ چِنگ ڈا پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام جہاز چینی بحریہ کے 70ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک دوستانہ بحری پریڈ میں شرکت کریں گے۔ چین منگل کے روز اپنی بحریہ کے قیام کی 70ویں سال گرہ منا رہا ہے جس میں جوہری آبدوزوں سمیت جدید بحری ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ چینی حکومت کے ایک بیان کے مطابق ایک درجن سے زائد ممالک کے بحری جنگی جہاز اس نیول پریڈ میں حصہ لیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس بحری پریڈ میں 13 ممالک کے جنگی جہاز شریک ہوں گے۔ خطے میں کشیدگی کے پس منظر میں اس بحری پریڈ کو تنائو میں کمی کا ایک موقع بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین