• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ہزارگنجی میں ملوث افرادکو کیفرکردارتک پہنچائینگے‘وزیراعظم

کوئٹہ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ہزارگنجی کے شہداءکے خاندانوں کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 5فیصد کوٹے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراداوردہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا‘ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی اور دیگر اقوام کے شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ بات عمران خان نے اتوار کو یہاں سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانا انتہائی ضروری ہے‘حکومت ملک میں دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے‘وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض بنتاہے کہ وہ اس ملک کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور انشاء اللہ ہم اس مشن کو پورا کریں گے اور وہ دن دور نہیں کہ ہم اس ملک میں اپنے عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکی یہ کوشش ہے کہ وہ عوام کے درمیان تفرقات پیدا کریں اور افراتفری پھیلائیں لیکن ہم سب نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔
تازہ ترین