• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت ایک نظریہ و تحریک کا نام‘تمام اقوام کا گلدستہ ہے‘مولانا خورشید

کو ئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمدنے کہا ہے کہ جمعیت ملک کی تمام اقوام کامشترکہ اور خوبصورت گلدستہ ہے۔ جمعیت نظر یئے اور ایک تحریک کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کچلاک کے انتخابات کے موقع پر انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکیا جس سے ضلعی معاونین مولانا عبد الولی مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد ایوب ایو بی مولانا علی محمد مہترزی حافظ مسعوداحمد حافظ مجیب الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق مولانا خدا ئے دوست پانچ سال کے لئے امیر اور مولانا مفتی عبیداللہ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اس موقع پر مولانا خورشید ودیگر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب امیر اور جنرل سیکرٹری جمعیت کو تحصیل کچلاک کی سطح پر ناقابل تسخیر قوت اور مثالی جماعت بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہےجمعیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پارلیمنٹ کے اندروباہر اور بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں جدو جہد کرر ہی ہے 14 جولائی کو کوئٹہ میں تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کارکن جماعت کی فعالیت کے لیے اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں،عوام کے امیدیں جمعیت سے وابستہ ہیں ۔
تازہ ترین