• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے دور اقتدار میں منشور پر عمل اورعوام کو ریلیف پہنچایا‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر رہنما و ایم ایس ایف کے صوبائی صدر حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لورالائی اور میختر کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ ملک خداداد پاکستان کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کرکے ملک کیلئے اپنی خدمات وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کردیا جبکہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں اپنے منشور پر عمل کیا اور عوام کو ریلیف پہنچایا اور عوام سے جو وعدے کئے ان کو حقیقت میں عملی جامہ پہنایا جس کا ثبوت ملک کو تاریکی سے نکالنا، نوجوانوں کے لئے یوتھ لون کی شروعات، یوتھ سیکل کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنرمند بنوانا اور ان کے لئے کاروبار کا آغاز کرانا شامل تھا۔
تازہ ترین