• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل پرقبضے کیلئے بلوچستان کو مذہبی جنونیت کی طرف دھکیلاگیا‘بی این پی

کوئٹہ (پ ر)بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہاہے کہ بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے افسوسناک واقعات دراصل آمرانہ نظام کی پیداوار استحصالی قوتوں نے قدرتی دولت سے مالامال بلوچ سرزمین کواپنی توسیعی پسندانہ پالیسیوں کیلئے چناہےتاکہ خطے میں آباد اقوام کو نسلی اور فرقہ واریت کی آڑ میں الجھا کر یہاںکے وسائل پر قبضہ کیاجاسکےہزارگنجی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام ستر سال سے جس غربت جہالت معاشی بدحالی نام نہاد دہشت گردی احساس محرومی بے روزگاری میں مبتلا ہیں یہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے قومی سوال کو سیاسی طورپرحل کرنے کی بجائے غیرسیاسی اور نان ایشوز کو جواز بناکربلوچ وطن کو مذہبی جنونیت اور بنیاد پرستی کی طرف دھکیل دیاگیاتاکہ عوام کومزید پسماندہ رکھاجاسکےبی این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو سرداراخترمینگل کی قیادت میں بلوچستان کے معاملات سیاسی اورجمہوری انداز میں حل کرنےکیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
تازہ ترین