• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام مایوس اور محرومی کا شکار ہیں‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ قومی بینک سبی ریجن کے قیام کے بعد سے اعلیٰ حکام سبی ریجن کے اہم عہدوں پر مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں اور ملک کے دیگر صوبوں سے تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے جو مقامی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسکی نیشنل پارٹی مکمل مذمت کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے ساتھ ناانصافیوں زیادتیوں کی پالیسیوں کو ہمیشہ عوام روا رکھا جس سے بلوچستان کے عوام مایوسی اور محرومیوں کا شکار ہیں ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ بینک میں مقامی افراد کی تعیناتی فوری عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین