• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونوں کے حقوق کے حصول کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کیلئے کردار ادا کیا اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے تنظیم نظریاتی اور قربانی سے بھری تحریک ہے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ،انجینئرزمرک خان اچکزئی ،ملک سنگین مہترزئی ، محمد نور ، شاہ محمود ، محمود لونی، صدام بازئی اور صدام پانیزئی نے قاسم شہید یونٹ زرعی کالج یونٹ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف ایک تاریخی اور نظریاتی تحریک ہے جسکا بنیادی مقصد باچاخان کی سوچ اور فکر کو دوام دینا اور تعلیمی اداروں میں طلباء کی صفوں میں نظریاتی اور شعوری سیاست کے پروان چڑھانا ہے اس جدید دورمیں طلباء اور فیڈریشن کے کارکن عدم تشدد اور قلم و کتاب کو اپنا مشن سمجھیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکن تعلیمی میدان کے ساتھ سیاسی اور نظریاتی سیاست کا بھی پرچار کریں۔درایں اثنا ء ملک انعام کاکڑ نے تمام ضلعوں کے کارکنوں اور عہدیدارو کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا اتحاد و اتفاق اسی طرح رہا تو ہم ہر مشکل حالات میں قوم اور محکوم قوموں کی ترجمانی کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین