• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ہنگلاج ماتا میں یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (خ ن)حکومت بلوچستان نے ضلع لسبیلہ میں واقع ہنگلاج ماتا میں ہندو یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مواصلات ، سیاحت اور مذہبی امور کے محکموں کو ہنگلاج ماتا میں آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی ترقی کے لئے پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور دنیش کمار کی مشاورت سے ترقیاتی پلان بناکر 25اپریل 2019ء تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں کو اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جاسکے۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری اور سیاح ہنگلاج ماتا کا دورہ کرتے ہیں۔
تازہ ترین