• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیازاحمدلہڑی کوبازیاب کرایاجائے‘عالیہ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کی رہائشی عالیہ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے چچا امتیاز احمد لہڑی کی بحفاظت بازیابی کو کو یقینی بنایا جائے اتوار کوکوئٹہ پریس کلب کےباہرقائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امتیازاحمد لہڑی کو9 جون2018ءکو سریاب روڈ پر واقع ایک اسکول کے سامنے سے مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا ہے جس کے بعد سے ان کی والدہ شدید پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ امتیاز احمدپر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے آئین کے تحت سزا دی جائے ۔
تازہ ترین