• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر،آرپی او کی ہدایت پر ریجن بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر ریجن بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ ریجن کے چاروں اضلاع میں 154چرچیز میں 3ہزار 6سو57پولیس افسران و اہلکار16پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور186رضا کاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ ایسٹر اور شب رات کے موقع ریجن بھر میں آر پی او نے سیکورٹی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی نگرانی کی اسی طرح ایسٹر کے موقع پر ریجن بھر میں 155 مذہبی تقربیات سمیت 4جلوس نکالے گئے جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسحاق جہانگیر نے ایسٹر کے موقع پر ریجن بھر میں سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے جبکہ آر پی او خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہیں۔
تازہ ترین