• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) آئیسکو نے موسم گرما اور خصوصاً ماہ رمضان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام فیلڈ افسران و عملے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آئیسکو چیف چوہدری شاہد اقبال نے تمام اوور لوڈڈ، کمزور استعداد والے ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کرنیکی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں آئیسکو کے پانچوں سرکلز کیلئے 200کے وی اے کے 121ٹرانسفارمرز مہیا کر دیئے گئے ہیں، جس سے ٹرانسفارمرز کے اوورلوڈڈ اور جلنے کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو گی، آئیسکو چیف نے کہا کہ وہ ہر وہ اقدام کرینگے جس سے صارفین کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ اُنہوں نے تمام سٹور انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سٹور میں ٹرانسفارمرز، تاروں اور بجلی کے میٹروں کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنائیں، اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
تازہ ترین