• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے ،آئیسکو میں تنازع ، ایمبیسی روڈ کشادگی کا منصوبہ تعطل کا شکار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اور آئیسکو کے درمیان تنازع کی وجہ سے ایمبیسی روڈ کی کشادگی کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ خیابان سہروردی سے آغا خان روڈ تک سڑک کی توسیع کا ٹھیکہ 237ملین میں اکتوبر 2017میں دیا گیا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔ آئیسکو نے لائنوں کی منتقلی کیلئے 24ملین روپے مانگے تو سی ڈی اے نے کہا سروس کوریڈور کی بجائےکیرج وے کی جگہ لائن کیوں بچھائی گئی۔ سول کورٹ سے سی ڈی اے کے حق میں فیصلہ آیا‘ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ دونوں ادارے خوش اسلوبی سے حل نکالیں ۔ مشترکہ کمیٹی کے نصف نصف اخراجات برداشت کرنے کے فیصلہ کے باوجود آئیسکو پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ایک ماہ میں اس فیصلے پر دستخط نہیں کئے۔
تازہ ترین