• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بورڈ اجلاس طلب، پلاٹس نیلامی کی آفرز منظور کی جائینگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر‘ نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت بورڈ اجلاس میں آج 8سے 11اپریل تک ہونیوالی پلاٹوں کی نیلامی میں آنیوالی آفرز کی منظوری دی جائیگی۔ 17thایونیو کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دی جائیگی کیونکہ سیکٹر ایچ سولہ میں ماڈل جیل کی دیوار بالخصوص مغربی دیوار ماسٹر پلان کی الائنمنٹ کی خلاف ورزی کرکے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ دیوار 78فٹ رائٹ آف وے یعنی گرین بیلٹ میں آ گئی ہے جو سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی کی نالائقی کا ثبوت ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کا مؤقف ہے کہ سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے جو نشان دیا تھا اس پر دیوار تعمیر کی گئی ہے۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ نشان 2013میں اور کام 2017میں شروع ہوا۔ رولز کے تحت پی ڈبلیو ڈی پابند تھا کہ دوبارہ نشان لگواتا۔ اب ماسٹر پلان میں یہ ترمیم کابینہ سے کروائی جائیگی۔
تازہ ترین