• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرے، صاحبزادہ قاسمی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے بلوچستان کے ساحلی علاقہ اورماڑہ واقعہ کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں نے ایران میں پناہ لے رکھی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کو دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ ایران میں موجود دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ایران اورماڑہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔ایران کی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال ہونا قابل تشویش ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے ۔ ایران کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے ایران کے سرحدی علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپوں کے خلاف سخت آپریشن کرے۔انہوں نے امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایران میں موجود اور ماڑہ حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے جوانوں کی المناک شہادت پرپاکستانی قوم کا مؤقف دوٹوک انداز میں حکومت ایران کے سامنے رکھیں گے۔
تازہ ترین