• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن راولپنڈی فیسٹیول شروع، انٹری فیس سو روپے فی کس، شہری پریشان

‎راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام عوام کے نام پر رنگارنگ جشن راولپنڈی فیسٹیول کا آغاز تو کر دیا ہےجس کا مقصد راولپنڈی کی عوام کو تفریحی مہیا کرنا ہے، پی ایچ اے کے مطابق پھولوں کی نمائش اورمختلف تفریحی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں،جشن راولپنڈی کے پہلے روز صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، چیئرمین آرڈی اے عارف عباسی ، چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود، ممبران صوبائی اسمبلی جشن راولپنڈی فیسٹول کا دورہ کیا ، اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پی ایچ اے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، شہری فیسٹول میں انٹری فیس سو روپے فی کس رکھنے سے اسے عوام کے ساتھ زیادتی قرار د ے رہے ہیں ، نواز شریف پارک میں شروع اس جشن فیسٹول میں کنٹریکٹرز کی طرف سے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے بھی انٹری فیس ایک سو روپے رکھی گئی ہے جبکہ مزید بیس روپے انٹری فیس آگے اس کے علاوہ ہے، شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹریکٹر جب سٹالز وغیرہ کے کرائے سٹال ہولڈرز سے اپنی مرضی کے وصول کر رہا ہے تو ایسے میں شہریوں کیلئے کم از کم انٹری فری ہونی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس تفریحی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
تازہ ترین