• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل سطح پر انسدادعطائیت ،طبی مراکز، سٹورز کی چیکنگ کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹر سے) تحصیل سطح پرعطائیت کے انسداد،طبی مراکز اور میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے نو رکنی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔جس کےچیئر پرسن چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشد ہوں گے۔ممبران میں ڈی ایچ او ایج آر ایم،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور،پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹو،ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول آفیسر راولپنڈی،ڈی ایس وی راولپنڈی،سی ڈی سی آفیسر راولپنڈی شامل ہیں۔جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر انصر اسحاق ہوں گے۔ٹاسک فورس مخلف طبی مراکز کی آئوٹ لک ،شجر کاری اوردیگر امور کی بھی چیکنگ کرےگی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹاسک فورس کے ٹی او آرز کی تیار ی کیلئے بھی تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔جس میں ڈاکٹر ضیا اللہ،نوید انور اور ڈاکٹر عظمی حیات شامل ہیں۔ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےمعمول کےامور اور عملہ کو درپیش معاملات کے لئے تین رکنی گریوینس کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔جس کےچیئرمین ڈاکٹر ارشد سی ای او ڈی ایچ اے،ممبران میں ڈاکٹر انصر اسحاق اور ڈاکٹر آصف حمید شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیذمہ داری ایم آئی ایس سیل کے انچارج طیب علی کو دی گئی ہے۔
تازہ ترین