• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ساس سے تکرار کے بعد بہو نے فائرنگ کرکے خودکشی کر لی

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں ساس سے تکرار کے بعد جوانسال بہو نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فقیر آباد پولیس کے مطابق رفاقت علی نامی شخص نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُس کی بیٹی مسماۃ (ک) کی شادی تقریباً 5 سال قبل سردار احمد جان کالونی کے رہائشی عبد الباسط سے ہوئی تھی، گزشتہ روز عبدالباسط نے فون کرکے بتایا کہ ’میری والدہ سے تکرار کے بعد اہلیہ نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گئی‘۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین