• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موثر اصلاحات کے ذریعے عوام کی زندگی بدلنے کیلئے کوشاں ہیں،اشتیاق ارمڑ

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ماحول کی صفائی اور پینے کے صاف پانی سے مہلک امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، صوبہ بھر میں صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی ، پانی ، بجلی ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور عوام کی ترقی کے لئے بہترین پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں اور موثر اصلاحات کے ذریعے عوام کی زندگی بدلنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہو ں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں تاہم ضرور ت اس امر کی ہے کہ اس سے بہترین طریقے سے استفادہ کیا جائے اور اس کے لئے ہمیں اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانی ہو گی۔
تازہ ترین