• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں مریضوں کوادویہ کی سوفیصدفراہمی کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرصوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفرنے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کوادویات کی سوفیصدفراہمی کویقینی بنانے کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔خفیہ ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی جانب سے دستیاب ادویات کونسخے پرلکھنے کے احکامات پرعملدرآمدکومانیٹرکریں گی۔ چندروزقبل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوآنے والے مریضوں کوہسپتال میں موجودادویات ہی تجویزکرنےکی ہدایت کی تھی۔ سرکای ہسپتالوں میں ڈاکٹرز مریضوں کونسخے پرصرف دستیاب ادویات کی ہی تجویز کریں گے۔
تازہ ترین