• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برات پر دیگیں پکانے والے نایاب ،سامان کےکرائےبڑھ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)شب برات کے موقع پر شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے۔ٹینٹ مالکان نے دیگوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ شب برات کےموقع پر شہر بھر میں دیگیں تیار کروا کرغرباء اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں۔گزشتہ روزدیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا اور پکانے والے نایاب ہو گئے ۔ اس صورتحال سے ٹینٹ مالکان نے بھی پورا فائدہ اٹھایا اور دیگوں، چولہے، پلیٹوں،پرات وغیرہ کے کرایے بڑھا دیئے۔دوسری جانب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سےپکی پکائی دیگوں کےمنہ مانگے دام وصول کئے گئے۔اس صورتحال پر شہریوں نے احتجاج کیا اور گراں فروشی میں مصروف افراد کے خلاف نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین