• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹرپرگرجاگھروں میں کینڈل لائٹ عبادات ،کیک کاٹےگئے

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )ملتان یو جی ایچ چرچ کے زیر اہتمام ایسٹرپرسیکڑوں کی تعداد میں کینڈل لائٹ عبادات کی گئیں جس میں پاسٹر یوسف رضا کی قیادت میں جلوس موم بتیاں جلا کر نکالا گیا۔ کوائر نے گیتوں کے ذریعے حمد کی جس میں پاسٹر عاشر ولیم ایلڈر ریاض پرویز شہزاد نورین و دیگر نے دعا کی۔ انہوں نےکہاکہ موم بتیوں کا جلوس امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے ۔ جو جی ایچ کی طرف سے تمام لوگوں کو ناشتہ دیا گیا ۔ آخر میں سب نے پاکستان کی خوشحالی امن صدر وزیراعظم عدلیہ افواج پولیس و دیگر اداروں کیلئے دعائیں کیں۔دریں اثنا) ایسٹر کے موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن ملتان نویدالحق آرائیں نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر ممبر میونسپل کارپوریشن ملتان ڈاکٹر ثاقب دل آویز سمیت دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ میئر ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ۔اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کے نمائندگان کو کیک کھلایا اورعیسائی ملازمین میں تحائف اور کیک بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں چیئرمین چوہدری اقبال ، چوہدری لعل اکبر سمیت دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین