• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ افسران کی غفلت، 42گاڑیا ں آف روڈ ہو گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کی مبینہ غفلت کے باعث کمپنی کی 135گاڑیوں میں سے 42گاڑیاں آف روڈ ہو گئی ہیں، سابق سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالجبار نے ڈائریکٹر ورکشاپ ، پروکیورمنٹ منیجر کو گاڑیوں کی مرمت کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سابق ادوار میں گاڑیوں میں غیر معیاری پارٹس ، آئل کے استعمال سے گاڑیوں کی کارکردگی شدید متاثر ہو ئی ہے ، پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاڑیوں کی مرمت کیلئے پری کوالیفکشن ٹینڈرز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں ٹھیکہ داروں کو ورک آرڈر جاری کردیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین