• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات، ون ویلنگ سمیت مختلف مقدمات میں 21 ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی مجسٹریٹ عدالت نے منشیات، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے سمیت مختلف مقدمات میں 21 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تیز رفتاری ، ون ویلنگ کرنے اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے کے مقدمات میں شاہد سلیم، روشی، علی حسن، حسنین علی، عثمان گل، ابرار، جمال اور شعیب زاہد جبکہ نازیبا حرکات کے 6 ملزموں ضیا ء بخاری، عامر، یوسف، نوید، اظہر اور تسلیم بی بی اسی طرح منشیات برآمدگی کے 7 ملزموں اسد،اکرام، مہران، طارق، منظور، عبدالکریم اورراشد علی کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے بھیک مانگنے،بغیر اجازت ایل پی جی فروخت کرنے اور پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرنے کے مقدمہ میں ملوث خواتین سمیت11 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ملزموں اللہ ڈتہ ،ثانیہ بی بی جبکہ بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرنے پر 8 دکانداروں محمد نازک، کامران، افتخار، جاوید، نیاز، وقار، ادریس اور صفدر کو 30،30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں اور وقاض کو50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین