• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کے چو لہے ٹھنڈے، بجٹ ڈرون حملہ ثا بت ہو گا:پیپلزپارٹی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیپلز پا رٹی جنو بی پنجا ب کے صدر مخدوم سے احمد محمود ،خو اجہ رضو ان عا لم ، نو اب زادہ افتخار احمد ، عبدا لقا در شا ہین ، را ئو سا جد علی ، چو ہدری محمد یٰسین نے مشترکہ بیا ن میں کہاہے کہ مو جو دہ حکمرانوں کی نا کام معا شی پا لیسیوں سے غریبوں کے چو لہے ٹھنڈے ہو تے جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی نا قص پا لیسیوں کی وجہ سے ملک مزید سنگین بحران کا شکا ر ہو گا آنے ولا بجٹ غریبوں پر ڈرون حملہ ثا بت ہو گا ، بڑھکیں ما رنے والوں نےغریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لینے کا تہیہ کیا ہو اہے، دریں اثنانواب زادہ افتحار خان اور ایم سلیم راجہ نے کہا کہ شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو نے ای میل میں جس اعجاز شاہ پر اپنے قتل کا شک کیا، اس نے پرویزمشرف کیلئے سیاسی انجینئرنگ کی،عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل سے قبل کسی سیاست دان سے مشورہ نہیں کیا۔ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ریاض رضا، خواجہ عمران، ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز،ساجد بلوچ، الطاف وینس، مشتاق بلوچ، عمران انصاری ، میاں عظیم ، میاں منظور قادری، نعیم شہزاد بھٹی، اللہ بخش بھٹہ، فرحان زیدی، خلیل راں، نذر محیی الدین بھٹہ، امین ساجد اور ایوب انصاری، زاہد محمود صدیقی نے کہاہے کہ جو شخص 22 سال میں اپنی ٹیم نہیں بنا سکا وہ نیا پاکستان کیسے بنا سکتا ہے۔
تازہ ترین