• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے آدھی ناکامی کا اعتراف کرلیا:رئوف ساسولی

ملتان( سٹاف رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھی ناکامی کا اعتراف کیا ہے ،منتخب نمائندوں کےبجائے غیر منتخب افراد کی تعداد کا بینہ میں زیادہ ہو گئی ہے بہتر ہے کہ باصلاحیت اور صاف کردار کے حامل سنجیدہ افراد پر قومی حکومت بنائی جائے جس میں سیاسی کارکن، دانشور، ٹیکنوکریٹ اور ریٹائرڈ جج شامل ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 72سال میں پارلیمنٹ پہنچنے والے مالدار اور شوگر، لینڈ ، ڈرگ مافیا ، جاگیرداروں ، وڈیروں نے کچھ نہیں کیا ، کپتان کی ٹیم نے معیشت کے استحکام پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جذبات اور بڑھک بازی سے کام لیتے ہوئے وہ خوب گرجے برسے، شب براٗت کی رات قوم نے بہتری اور ظالموں سے نجات کی دعا مانگی، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے،واضح ہو گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر باصلاحیت لوگوں کی حکومت کو ضرورت پڑ گئی ہے۔
تازہ ترین