• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سےرابطے میں ہیں:صدر،سیکرٹری ہائیکورٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر)صدر ہائیکورٹ بارعثمان حیدر ، جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑا نے ہائیکورٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکلا کی عزت و وقار اور بار و بنچ میں پہلے جیسے با اخلاق اور با وقار تعلقات ہماری ترجیح ہیں، ہائیکورٹ بار وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عدلیہ سمیت حکومت و اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے،کینٹینز پر وکلا کیلئے کھانے اور چائے کے معیار کو بہتر کر رہے ہیں اسی طرح بار کی لائف وعام ممبر شپ لسٹ پر کام جاری ہے، اجلاس میں نائب صدر ساجد ایزدی،لائبریری سیکرٹری کشمیرا نیاز،فنانس سیکرٹری حق نواز کنہوں اور ایگزیکٹیو ممبرز مسرور حیدر، حاجی دلبر خان مہار،مہر غلام شبیر،ولائیت علی خان، سجاد حسین بھٹہ،شمس الحق،طوبی ٰ احمد،رانا علی عمران، سجاد میتلا،مظفر عظیم،چوہدری خلیل،عمیر بھٹی،سعود خان اور راشد قریشی نے شرکت کی۔
تازہ ترین