• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن شکایات کا نوٹس،شعبہ لائٹنگ، پلاننگ کی ڈاک پر دستخط نہ کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر نویدالحق آرائیں نے شعبہ لائٹنگ اور پلاننگ کی ڈاک پر دستخط نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی لائٹنگ اور پلاننگ برانچ میں کرپشن کی شکایات پر میئر ملتان نے نوٹس لے لیا ہے اور احکامات جاری کئے ہیں کہ شعبہ پلاننگ کے نقشوں اور شعبہ لائٹنگ کی ڈاک تھرو پراپر چینل کے ذریعے میئر آفس بھجوائی جائے ، انہوں نے سی او میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید کو شعبہ پلاننگ اور لائٹنگ کے معاملات درست کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
تازہ ترین