• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال آفاقی اور ہر دور کےشاعرہیں:صوبائی پارليمانی سیکرٹری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی پارليمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال آفاقی اور ہر دور کے شاعر ہیں۔ اقبال کی شاعری میں قرآن پاک اور حدیث مبارکہ کی تشریح موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 81 ویں یوم وفات کے سلسلے میں ای لائبریری ملتان میں سیمینار اور طلباء وطالبات کے مابین تقریری مقابلےسے خطاب میں کیا جس کی صدارت ماہر تعلیم، ادیب پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانان اعزاز میں سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ماہر تعلیم پروفيسر عنایت علی قریشی، جاوید اقبال غوری، عمران اعظمی اور عیم اقبال نعیم شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان شارٹ کٹ کی بجائے جستجو کرنے اور محنت ولگن سے منزل پانے کی کوشش کریں دور جدید کی ایجادات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اقبالؒ کے حقیقی شاہین بن کر ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں ۔اس موقع پر ہونے والے تقریری مقابلہ میں اول انعم حامدی، دوم محمد وقاص اور سو ئم محمد طیب رہے جبکہ احمد بن عمر اور حسن رضامیں حوصلہ افزائی کے انعامات اور علامہ اقبال کی تصانیف تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین