• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف آپریشن کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان نے مہنگی ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے،انہوں نے اس حوالے سے افسروں کاہنگامی اجلاس طلب کیا ،انہوں نے پنجاب بھرمیں مہنگے داموں ادویات بیچنے والوں کیخلاف گرینڈآپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مریضوں کی سہولت کی خاطرمیڈیکل سٹورزپرادویات کی قیمتیں معمول کے مطابق لانے کی ہدایات کی ہیں۔
تازہ ترین