• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے،ساجد میر

لاہور (نمائندہ جنگ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی ہر کوشش ناکام دبنا دی جائے گی ۔ پاکستان کے علماء اور مذہبی جماعتیں متحد ہیں اوروہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ برداشت نہیں کرسکتے ۔ کراچی کے دور ے سے واپسی پر مرکز اہل حدیث میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گرد ی کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ اسی طرح اورماڑہ میں14 پاکستانی فورسز کے جوانوں ا ور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کاقتل عام بھی قابل مذمت ہے ۔
تازہ ترین