• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قر آن وسنت کے نفاذ کی تحر یک مکمل طور پر پر امن ہوگی ،زبیراحمدظہیر

لاہور (نمائندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اعلامہ زبیر احمد ظہیر نے پاکستان میں قر آن وسنت کے نفاذ کیلئے بھرپورتحر یک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو قر آن وسنت کے نفاذ کیلئے ذہنی اور فکری طور پر تیار کر نے کیلئے کانفر نسز ،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیگی ۔قر آن وسنت کے نفاذ کی تحر یک مکمل طور پر پر امن ہوگی ہم اس تحر یک کے ذریعے کسی کو اقتدار سے نکالنا اور کسی کو اقتدار میں لانا نہیں چاہتے ہیں بلکہ یہ تحر یک صرف اور صرف قر آن وسنت کے نفاذ کیلئے ہوگی ۔ وہ ا جامع عمر بن عبدالعزیز میں ʼʼعلما ء کنونشن ʼʼسے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرمولانا عبدالستار نیازی ،مولانا فیاض احمد سلفی ،ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی ،علامہ محمد طاہر مدنی ،مفتی عاشق حسین ،مولانا فیاض احمد سلفی ،مولانا محمد شفیع جوش اور مولانا عبد الحفیظ اوکاڑوی سمیت دیگر بھی موجود تھے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب پاکستان قر آن وسنت کا گہوارہ بنے گا بر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قر بانیں دیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری تمام تر مشکلات کا حل قر آن وسنت کے نفاذسے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں قر آن وسنت کا نفاذ نہیں ہوگا اس وقت تک 22کروڑ پاکستانیوں کوعدل وانصاف ʼحقوق میں برابر ʼمجلسی اور معاشی مساوات سے محروم ہی رہیں گے ۔
تازہ ترین