• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدئہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے ،علماء

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا عقیدئہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، میاں رضوان نفیس ، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق نے تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین