• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان خودکواسوہ حسنہؐ کے مطابق ڈھالیں،قاری زوار بہادر

لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمدزوار بہادر نے جامعہ محمد یہ رضویہ گلبرگ میں محفل شب برات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو اپنے آقا رسول اکرم ؐکے اُسوء حسنہ کے مطابق ڈھالیں۔اللہ پاک نے یہ شب اپنے محبوب کے اُمتیوں کو خصوصی طور پر عطا کی ہے جس میں عبادت بہت بڑی سعادت ہے اگر مسلمان اپنے رب کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو اُسو ہ رسول ؐ کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان اللہ کی بارگاہ میں ندامت اور شرمندگی کے ساتھ سجدہ ریز ہو جائے تو اللہ پاک کی رحمت جوش میں آجاتی ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ۔اگر اُمت مسلمہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنا چاہتی ہے تو موجودہ دور کی خرافات سے دور رہ کر رسول اکرم ؐ کی پیروی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج کی شب عہد کرے کہ ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پربنانے کیلئے نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ کے لئے جدوجہد کرے گی۔ نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے ہی ملک کو بچایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین