• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نمائندہ جنگ) وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے 1898سکھ یاتری ٹرین کے ذریعےواپس روانہ ہو گئے ، پارٹی لیڈر سرداررویندر سنگھ خالصہ نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں بہت عزت اور پیار سے نوازا،اور ہم حسین یادیں لے کر واپس روانہ ہو رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ ہماری یاترا کی مدت کو 10دن سے بڑھا کر 15دن کیا جائے تاکہ ہم اپنی مذہبی رسومات باآسانی ادا کر سکیں ،دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار دلجیت سنگھ سرنا نے بھی یاترا کے 10محدود دنوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ یاتریوں کے لیے ویزہ کی تعداد کو بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں سکھ اپنے گورو کی دھرتی کے درشن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔بھائی مردانہ گروپ کے پارٹی لیڈر سردار سنتا سنگھ کا کہنا تھا کہ ابھی ہماری سفری تھکاوٹ ہیں نہیں اتری کہ ہماری یاترا کے ویزہ کی مدت ختم ہو گئی ۔اس موقع پر دیگر مختلف سکھ رہنمائوں اور خواتین نے بھی اپنی یاترا کے دنوں کو خوب الفاظ سے سراہتے ہوئے حکومتی اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف کی ۔
تازہ ترین