• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ، مذہبی و اقلیتی رہنما

لاہور (نمائندہ جنگ) ایسٹر کے دن سری لنکا میں دھماکوں اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔مذمت کرنے والوں میں اقلیتی تنظیموں کے رہنما جوزف فرانسس، پادری شاہد معراج، ڈاکٹر منور چند، میڈم چیکولیسن، فادر جوزف لوئیس، ڈاکٹر بشپ یعقوب پال، پردار تارا سنگھ، ضیاء کھوکھر، وسیم جاوید، بشپ آف لاہور عرفان جمیل شامل ہیں جنہوں نے اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے یہ واقعہ ایسے دن رونما ہوا جب دنیا بھر کے مسیحی اپنا ایسٹر کا تہوار منا رہے تھے جبکہ مسیحوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مذہبی رہنمائوں حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، صاحبزادہ رضا حامد، مولانا محمد عاصم مخدوم، قاری محمد زوار بہادر، مولانا شکیل الرحمان ناصر نے بھی سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے جبکہ اقلیتی تنظیموں کی طرف سے آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین