آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،آصف نکئی

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے ۔ مسیحی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں اوروطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی بھائیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے ا یسٹر کے تہوار پرپتوکی کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر ہے جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں