• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے ہارر فلم ’دا کرز آف لا لورونا‘ نے میدان مار لیا، دو ہفتوں سے راج کرنے والی سپر ہیرو فلم شازام دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

وارنر برادرز کی فلم ’دا کرز آف لا لورونا‘ نے ویک اینڈ کے تین دنوں میں دو کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

فلم کی کہانی ایک ماں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کو بھوت سے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

دوسرے نمبر پر وارنر برادرز ہی کی سپر ہیرو فلم شازام رہی جس نے ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالر کمائے، فلم پچھلے دو ہفتے سے باکس آفس پر پہلے نمبر پر تھی۔

اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر تیسری پوزیشن ڈزنی کی فلم بریک تھرو نے حاصل کی اور پہلے ویک اینڈ پر ہی ایک کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

فلم ایک ماں اور اس کے لے پالک بیٹے کی جذباتی کہانی ہے، بیٹا برفانی جھیل میں گر کر کوما میں چلا جاتا ہے اور ماں اس کی زندگی سے ناامید ہونے کو تیار نہیں ہوتی۔

تازہ ترین