• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکاکے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے، خبرایجنسی کے مطابق دیسی ساختہ پائپ بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔

یاد رہے کہ سری لنکامیں ایسٹرپر 4شہروں کےگرجا گھروں اورہوٹلوں میں8بم دھماکوں میں207افراد ہلاک اور450 زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں  35 غیر ملکی بھی شامل تھے،مرنے والے  غیرملکیوں میں 5برطانوی،3 بھارتی جبکہ ڈنمارک،چین اور ترکی کے2،2 شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکاکی فورسز نےبم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں 13افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔

تازہ ترین