• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ کی جاپان میں کاروباری شخصیات سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو میں جاپان انسٹی ٹیویٹ آف انٹرنیشنل افیئر کے وفد اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز جاپان کے 3 روزہ دورے پر پہنچے ہیں، اس دوران انہوں نے ٹوکیو میں جاپان انسٹی ٹیویٹ آف انٹرنیشنل افیئر کے وفد اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان اور ہمسایوں سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانےکی ضرورت ہے،پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین