• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا ایران آمد پر پرتپاک استقبال


وزیر اعظم عمران خان کی ایران آمد پر ایرانی صدر کی جانب سے اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان ایران کے 2 روزہ دورے پر ہیںج ہاں سعدآباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

سعدآباد پیلس میں وزیر اعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

عمران خان آج ایران کے سپریم لیڈر رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سےبھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ، ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین