• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائی،2ملزمان گرفتار


کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

پاکستان رینجرز( سندھ ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادوں پرگلستان جوہر اور نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث2ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکرلیا ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جس میں ملزمان فرحان حسین عرف کالا اور محمد فرقان عرف ڈبے کو مورخہ 1اپریل 2019 ؁ء کو نارتھ پبلک اسکول سیکٹر11-G نیو کراچی کے علاقے میں ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین