پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں آج موسم گرم رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابقپنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے جمعرات تک اسلام آباد ، راول پنڈی ، لاہور ، گوجرانوالا ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش ہو سکتی ہے ، اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد، سبی،خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاول پور اور سکھر ڈویژن میں بدھ سے جمعرات کے دوران بارش کا امکان ہے۔