• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مودی پر فلم نہیں، مزاحیہ فلم بننی چاہیے‘

بھارتی اداکارہ ارمیلا ما ٹونڈکر نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مودی کی زندگی پر اگر کوئی فلم بنے تو وہ مزاحیہ فلمہونی چاہیے۔‘

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندرمودی‘ الیکشن سے قبل ریلیز کی جانی تھی جس پر بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے جو اب سیاسی تنقید کا نشانہ بنتی نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ماہ قبل اداکاری کے بعد سیاست کی دنیا میں بھی قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے نریندر مودی کو سیاسی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیںاس لیے وہ کسی سوانح حیات کے مستحق نہیں ہیں۔

ارمیلا ما ٹونڈکرنےمزید کہا ہے کہ اس سے برا اور کیا ہوگا کہ مودی نے اپنے 5 سالہ دورہ حکومت کے دوران ایک مرتبہ بھی پریس کانفرنس نہیں کی اورنہ ہی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے البتہ ان کی زندگی پرسوانح حیات نہیں کامیڈی فلم ضرور بننی چاہیے۔

واضح رہے کہ مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریند مودی‘ میں اداکار وویک اوبرائے مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس سال بھارت میں ہونے والے الیکشن 11اپریل سے لے کر 19 مئی تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین