• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، ایک ہزار سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئےجبکہ سیلابی ریلے میں کار بہہ جانےسے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے ۔

پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیںجبکہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

تازہ ترین