• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مشتعل افراد نے ماشو خیل اسپتال کو آگ لگادی

پشاور میں 40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑنے پر مشتعل افراد نے ماشو خیل اسپتال کوآگ لگادی، اُن کا الزام ہے کہ 40 بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے سے خراب ہوئی ہے۔


پشاور کے علاقے ماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ، مشتعل افراد نے اسپتال کا مین گیٹ توڑ دیا اور بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ 40 سے زائد بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے کے باعث خراب ہوئی ہے۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے۔

دوسری جانب کو آرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے، تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔

کامران آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا، ماشوخیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے کچھ انکاری والدین بھی ہیں، بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔

تازہ ترین