• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن: تہرے قتل کا مقدمہ درج، پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ماں اور جڑواں بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقتولین کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہی کی جائے گی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ماں اور دو بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور دیگر افراد کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں، پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ برگر لینے گیا تھا، جب واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔

اہل علاقہ کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی گھر کے قریب درزی کی دکان تھی اور اس کی خاندان میں کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مقتولہ کے دیور عبدالقیوم کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس کے بھائی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، نہ ہی میاں بیوی میں بھی کبھی کسی قسم کا لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔

پولیس اس تہرے قتل کی واردات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین