• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم ’چھلاوہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

پاکستان کی دلکش اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’چھلاوہ‘ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ ایک روایتی پنجابی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’چھلاوہ‘ کا ٹریلر کسی بالی ووڈ فلم کی عکاسی کرتا دکھائی دے رہا ہے، فلم کے ٹریلر میں تمام اداکار روایتی انداز میں شادی کے موقع پرڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ فلم کا ٹریلر ڈرامہ، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورہے۔

واضح رہے کہ ہدایت کار وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چھلاوہ میں مہوش حیات سمیت اداکار اظفر رحمان، اسد صدیقی، زارا نور عباس، عاشر وجاہت ودیگر اداکار اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل ہدایت کار وجاہت رؤف ’کراچی سے لاہور ‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی مشہور فلمیں بھی بنا چکے ہیں۔

فلم ’چھلاوہ‘ رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین