• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70 ویں نمبر پر آ گیا‘‘

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2014ء میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ آج کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر 70ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے امن و امان میں بہتری کا سہرا سول انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سر ہے۔

سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن کے قیام میں شہریوں کا بھی بڑا کردار ہے۔

تازہ ترین