• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر میں سانپ آنے سے افریقی صدر نے کام روک دیا

یوں تو سانپ کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن جناب مغربی افریقی ملک لائیبریا کے صدر کو دفتر میں 2 زہریلے سانپوں کی موجودگی کی وجہ سے کار مملکت اپنے گھر سے چلانا پڑ رہے ہیں۔


جی ہاں، افریقہ ملک لائیبریا کے صدر جارج ویح کے دفتر خارجہ کی عمارت میں واقع دفتر میں دو سانپوں کو دیکھا گیا جو ملازمین کے ہاتھ نہ آسکے جس کے بعد صدر کو حفاظتی اقدام کے تحت دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

صدارتی دفتر کے عملے نے صدر سے سانپوں کو پکڑنے یا ہلاک کردینے تک دفتر نہ آنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد صدر جارج ویح اس ہفتے امور مملکت گھر بیٹھ کر چلا رہے ہیں۔

عمارت کی فیومیگیشن کے بعد پیر یا منگل سے صدر کے دفترمیں آمد کی امید ہے۔

واضح رہے کہ لائیبریا زہریلے خطرناک سانپوں کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے، صدارتی دفتر میں کالے زہریلے سانپ کی موجودگی کے بعد ملازمین میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔

تازہ ترین